
حفیظؔ اپنی بولی محبت کی بولینہ اردو نہ ہندی نہ ہندوستانی#Urdu#Hindi#Rekhta📩⇨ @Aaxzzz
مشاهدات عمومی نمایه؛ این اعداد توسط مالک کانال ارائه نشدهاند.
تازگی نسبی · اطمینان متوسط · 27 نمونه پست · پوشش داده: 2026/06/18 تا 2026/08/14
دسترسی برابر است با میانه بازدید پستهای منتشرشده در ۳۰ روز گذشته تقسیم بر آخرین تعداد مشاهدهشده اعضا. خط تیره یعنی داده تاریخی کافی نیست. channel-v1
این امتیاز چگونه محاسبه میشود
محاسبهشده از 28 پست مشاهدهشده و 0 مشاهدهٔ عضو. وزنها میان مؤلفههایی که برای این کانال قابل اندازهگیری بودهاند تقسیم میشود، بنابراین مؤلفهای که نتوانستهایم مشاهده کنیم به زیان کانال محاسبه نمیشود.
هفت روز اخیر
ویرایش و حذف پست از داده تجمیعی فعلی در دسترس نیست؛ بنابراین بهجای صفر، ناموجود نمایش داده میشود. · بازه 2026-08-11 تا 2026-08-17
سودا وہ کیا کرے گا خریدار دیکھ کرگھبرا گیا جو گرمئ بازار دیکھ کربسمل عظیم آبادی@Rekhta
سفر میں تم ہمارے ساتھ رہناکہیں ہم راستوں میں کھو نہ جائیںجاوید اکرم فاروقی@Rekhta
مدتیں گزریں ملاقات ہوئی تھی تم سےپھر کوئی اور نہ آیا نظر آئینے میںحنیف کیفی@Rekhta
امیر شہر کی مدحت نہ لکھی جائے گی ہم سےکہ جو خود دار ہیں وہ کار درباری نہیں کرتےڈاکٹر اعجاز رسول@Rekhta
تری صدا کا ہے صدیوں سے انتظار مجھےمرے لہو کے سمندر ذرا پکار مجھےخلیل الرحمن اعظمی@Rekhta
اب تو صاف سنتا ہوں اپنے دل کی ہر دھڑکناور کیا دکھائے گی یہ طویل تنہائیشہزاد احمد@Rekhta
چرخ کو کب یہ سلیقہ ہے ستم گاری میںکوئی معشوق ہے اس پردۂ زنگاری میںمنو لال صفا لکھنوی@Rekhta
نام میرا سنتے ہی شرما گئےتم نے تو خود آپ کو رسوا کیانسیم دہلوی@Rekhta
عشق میں اور بھی دیوانہ بنا دیتی ہےمیری آواز میں مل کر تری آواز مجھےابر احسنی گنوری@Rekhta
ابھی تو بات کرو ہم سے دوستوں کی طرحپھر اختلاف کے پہلو نکالتے رہناقتیل شفائی@Rekhta
اپنی انا کی آج بھی تسکین ہم نے کیجی بھر کے اس کے حسن کی توہین ہم نے کیاقبال ساجد@Rekhta
بندے کے قلم ہاتھ میں ہوتا تو غضب تھاصد شکر کہ ہے کاتب تقدیر کوئی اورنظیر اکبرآبادی@Rekhta
حیرت حسن سے اک سکتہ کا عالم دیکھاآئینہ منہ کو ترے تکتا ہے ششدر میں ہوںآغا اکبرآبادی@Rekhta
دار پہ کھینچنا لازم ہے زمانے مجھ کومیں نے متروک محبت کو جلا بخشی ہےاہتمام صادق@Rekhta
اب دل کا سفینہ کیا ابھرے طوفاں کی ہوائیں ساکن ہیںاب بحر سے کشتی کیا کھیلے موجوں میں کوئی گرداب نہیںجوش ملیح آبادی@Rekhta
خداوندا کرم کر فضل کر احوال پر میرےنظر کر آپ پر مت کر نظر افعال پر میرےآبرو شاہ مبارک@Rekhta
دور خاموش بیٹھا رہتا ہوںاس طرح حال دل کا کہتا ہوںآبرو شاہ مبارک@Rekhta
ہر ایک ساز کو سازندگاں نہیں درکاربدن کو ضربت مضراب سے علاقہ نہیںضیاء المصطفیٰ ترک@Rekhta
کوئی ہمدرد نہ ہمدم نہ یگانہ اپناروبرو کس کے کہیں ہم یہ فسانا اپناممنون نظام الدین@Rekhta
جہاں پہنچ کے تمہیں بھولنا مناسب تھارہ حیات میں ایسے بھی کچھ مقام آئےمحرم لکھنوی@Rekhta
حیات خضر دے یا رب مرے تحمل کوشب فراق اگر مختصر نہیں نہ سہیمحرم لکھنوی@Rekhta
بغیر سمت کے چلنا بھی کام آ ہی گیافصیل شہر کے باہر بھی ایک دنیا تھیگلنار آفرین@Rekhta
آمادۂ کرم ہے یہ کس کی نگاہ نازدل شکوۂ ستم سے پشیماں ہے آج کیوںادا جعفری@Rekhta
وہ جتنی خود نمائی کر رہا ہےخود اپنی جگ ہنسائی کر رہا ہےنعیم اختر خادمی@Rekhta
ہو تیری یاد کا دل میں گزر آہستہ آہستہکرے یہ چاند صحرا میں سفر آہستہ آہستہحسن اکبر کمال@Rekhta
بجتا رہتا ہے مسلسل کسی بربط کی طرحکس کی دستک پہ لگا ہے مرا دروازۂ دلادریس آزاد@Rekhta
اندھیری شب میں بھی تعمیر آشیاں نہ رکےنہیں چراغ تو کیا برق تو چمکتی ہےساحر لدھیانوی@Rekhta